اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا حلقہ تلنگانہ نے دفتر حلقہ لکڑ کوٹ پر تنظیم کے یوم تاسیس کا پروگرام منعقد کیا۔
سرپرست حلقہ ایس آئی او و امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ محترم حامد محمد خان، ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین، صدر حلقہ و ریاستی ٹیم نے پرچم کشائی کرتے ہوئے تنظیم سے وابستگی کے تقاضوں کی تکمیل کا عہد لیا۔ بعد اذاں جناب حامد محمد خان صاحب کے ہاتھوں ایس آئی او کی نو تزئین شدہ ویب سائیٹ کا رسم اجراء کیا گیا۔ اس موقع پر ذمہ داران کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔
تبصرے