ہندوستان میں بھوک مری کا مسئلہ۔ اثرات اور حل کے عنوان سے فارغین و طلبہ مدارس کے لئے ویبینار

ذمرہ ریاست
نومبر 1, 2021

حیدرآباد (پریس نوٹ): ہندوستان گلوبل ہنگر انڈکس کے مطابق بھوک مری میں 94 نمبر سے آگے بڑھ کر اب اس سال 101 مقام پر آپہنچا ہے۔ ہندوستان کا شہری اس وقت بھوک سے بلبلا رہا ہے بچے بھوک مری سے دم توڑرہے ہیں۔ ایک وقت کے کھانے کے لئے جرائم کا شکار ہو رہے ہیں۔بھوک مری سے بچوں کی تعلیم اور ملک کا امن برباد ہو رہا ہے مستقبل تاریکیوں میں نظر آرہاہے۔ ایسے حالات میں امت مسلمہ کا نوجوان، دین رحمت کے علمبردار اور علماء آگے بڑھ کر انسانیت کو اس بھوک مری کا حل پیش کرنے کے لئےقرآن اور سیرت سے حکمت اور لائحہ عمل پیش کریں۔

At times like these, the youngsters of the Muslim community, upholders of the Din-e-Rehmat, and educated scholars should step forward to show humanity a way out of this crisis through the wisdom and methodology from Qur’an and seerat.

“The dreams of yesterday are the realities of today, and the drams of today are the realities of tomorrow”
اس سلسلہ میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ طلباء و فارغین مدارس کو ایک پلاٹ فارم فراہم کرتے ہوئے آنلائن ویبنار بتاریخ 12 نومبر 2021 بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد کر رہی ہے جس کا عنوان”ہندوستان میں بھوک مری کا مسئلہ اثرات اور حل“ہوگا۔ طلباء وفارغین مدارس اس ویبنار میں شرکت کرنے یہ اپنا مقالہ پیش کرنے کے لئے اس نمبر پر 9010836645 اپنے تفصیلات بھیج کر رجسٹر کریں۔ حافظ وسی اللہ (دینی مداریس آرگنائزر، ایس آئی او حلقہ تلنگانہ) نے فارغین و طلبہ مدارس سے خواہش کی کہ وہ اس ویبینار میں شرکت کریں۔ مقالہ بھیجنے کی آخری تاریخ 10 نومبر 2021 ہے۔
Interested participants can contact : 9010836645
Last Date for Paper submission: November 10
Webinar date & time: 12 November, , Friday, After Maghreb.

تبصرے

Urdu

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!