قیادت

ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین
ریاستی صدر
ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین نے عثمانیہ میڈیل کالج سے ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کی، فی الوقت ایم ڈی کے طالب علم ہیں۔ اپنے طالب علمی کے دور سے ہی موصوف ایس آئی او سے وابستہ ہیں اور ۲۰۰۸ میں تنظیم کی رکنیت حاصل کی۔ موصوف اسلام اور سماجی و تعلیمی مسائل پر مضامین لکھتے ہیں، انہوں نے تقریباً ۵ سال طلبہ کی انگریزی دو میگزینس میں بحیثیت مدیر کے خدمات انجام دیں۔ موصوف ابھی دوسری مرتبہ ایس آئی او تلنگانہ کے ریاستی صدر کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

محمد قیام الدین
جنرل سکریٹری
محمد قیام الدین نے عثمانیہ یونیورسٹی سے انجینیرینگ کی تعلیم مکمل کی۔
موصوف ۲۰۱۱ سے ایس آئی او سے وابستہ ہیں، مختلف ذمہ داریوں پر بحی فائز رہے۔ کالج کے کیمپس صدر، ڈیویزن سکریٹری اور حیدرآباد کے سٹی سکریٹری جیسی ذمہ داریوں کو ادا کیا۔ فی الوقت موصوف ایس آئی او حلقہ تلنگانہ کے جنرل سکریٹری کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔