طلبہ و نوجوانوں کی معاشی استعداد سازی کے لیے ایس آئی او نے آنٹرپرینیورشپ سیمینار منعقد کیا

ذمرہ ریاست
ستمبر 15, 2021

ریس بوٹ (حیدرآباد): اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ نے نوجوانوں کے روزگار کو لیکر سلگتے ہوئے مسئلہ پر رہنمائی کے لئے ایک انتہائی اہم پروگرام منعقد کیا جس میں تجارت کے میدان کی ملک کی معروف شخصیات امیت تریویدی اور ایس ایم شبیر نے شرکاء سے خطاب کیا. ایس آئی او طلبہ و نوجوانوں کی معاشی استعداد سازی کے لیے مختلف پروگرامز انجام دیتی آرہی ہے، ایس آئی او کا خیال ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ نوجوانوں کی معاشی میدان میں استعداد سازی ضروری ہے، معاشی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے نہ تو ریاست کی ترقی ممکن ہے اور نہ ہی ملک کی. اسی غرض سے ایس آئی او تلنگانہ نے آنٹرپرینیورشپ کے میدان میں طلبہ و نوجوانوں کی رہنمائ کے لیے اس اہم ترین پروگرام کو منعقد کیا.

یہ پروگرام شہر کے میڈیا پلس آڈیٹوریم، عابڈس پر 15 ستمبر 2021 بروز چہارشنبہ دوپہر 3 بجے منعقد کیا گیا.

اس پروگرام سے اس ایم شبیر صاحب نے شرعی اصولوں کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع کی جانب رہنمائی کی، شبیر صاحب شرعیہ سرمایہ کاری کے میدان میں ملک کی ایک معروف شخصیت ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے سرمایہ کاری اور تجارت کے بہت سے حلال مواقع فراہم کئے ہیں، ان سے واقف ہوتے ہوئے استفادہ کرنا چاہیے. ضرورت اس بات کی یے کہ لوگوں کو شرعی اصولوں پر سرمایہ کاری کے سلسلہ میں متعارف کروایا جائے، شعور بیداری کروائی جائے تاکہ لوگ حلال طریقے سے سرمایہ کاری کرسکیں. امیت تریویدی نے ملک میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے شرکاء کو واقف کروایا، امیت تریویدی نے سینکڑوں ورکشاپ کے ذریعہ ہزاروں افراد کی رہنمائی کی.

اکٹر طلحہ فیاض الدین (صدر حلقہ ایس آئی او تلنگانہ) نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے، اس میں سیاست دانوں کی نا اہلی بھی ایک بڑی وجہ ہے ساتھ ہی کرونا بحران نے بھی مزید نقصان پہنچایا، ایسے میں ضروری تھا کہ اس میدان میں لوگوں کی رہنمائی کی جائے.

اسی لیے ایس آئی او نے اس پروگرام کا انعقاد کیا، ہم امید کرتے ہیں کہ اس پروگرام کے ذریعہ نوجوان تجارت کے میدان میں آگے بڑھتے ہوئے خود کفیل اور خود مکتفی بنیں اور دیگر لوگوں کے لیے بھی روزگار کے مواقع فراہم کریں تاکہ سماج مزید مستحکم اور پر امن رہے.

[email protected]
SIO Telangana

تبصرے

Urdu

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!