آٹھویں جماعت کے سماجی علم کے نصاب میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مضموم کوشش - کتاب کو واپس لینے کا ایس آئی او تلنگانہ نے کیا مطالبہ

ذمرہ ریاست
ستمبر 25, 2021

پریس نوٹ (حیدرآباد): تلنگانہ کے آٹھویں جماعت کی سماجی علم کی درسی کتب میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مضموم کوشش کی گئی اور دہشت گردی کو ظاہر کرنے کے لیے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں بندوق اور مسلم حلیہ کو بتایا گیا، جس کی وجہ سے طلبہ میں بچپن ہی سے اسلام کو لیکر عصبیت پیدا کی جارہی ہے۔

طلبہ میں بچپن ہی سے اس قسم کی عصبیت پیدا کرنا اور فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنا ملک میں امن اور سلامتی کے لیے شدید نقصاندہ ہے، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے سے مسلمانوں میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے، حالانکہ اسلام آپس میں محبت اور بھائی چارگی کی دعوت دیتا ہے۔ ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین نے کہا کہ طلبہ کے ذہن میں امن کو امن پر مبنی تعلیم کے ذریعہ سے ہی داخل کیا جاسکتاہے، ایس آئی او تلنگانہ کا پبلشرز سے مطالبہ ہے کہ ان درسی کتب کو فی الفور واپس لیا جائے اور نئی درسی کتب میں ان نامناسب تصاویر کو حذف کیا جائے۔ مزید حکومت سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ اس قسم کے نصاب کی اشاعت کی اجازت نہ دیں بلکہ ان کے فرقہ پرست ذہنیت کے خلاف سخت اقدامات لیں۔

[email protected]

تبصرے

Urdu

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!