پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی فی الفور اجرائی کاایس آئی او نے کیا حکومت سے مطالبہ

ذمرہ ریاست
اکتوبر 14, 2021

یدر آباد(پریس نوٹ): پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی عدم اجرائی کی وجہ سے انجینئرنگ اور ڈپلوما کے سالِ آخر کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لئے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ہزاروں طلبہ جنہوں نے تعلیم مکمل کرلی اور پوسٹ گریجویشن میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، لیکن پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی عدم اجرائی کی وجہ سے کالج سے سرٹیفیکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، پوسٹ میٹرک سال 2020-21 کے طلبہ کی اسکالرشپ جو کہ حکومت کے اقلیتی محکمہ سے اجراء ہوتی ہے، جس کے ذریعہ طلبہ کی کالج کی فیس ادا کی جاتی ہے، لیکن اس کی عدم اجرائی کی وجہ سرٹیفیکٹ حاصل نہیں ہورہے ہیں

اس مسئلہ پر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ نے ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے نام ایک یادداشت جاری کیا اور مطالبہ کیا کہ ان طلبہ کی اسکالرشپ کو فی الفور جاری کیا جائے۔ ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین (صدر ایس آئی او تلنگانہ) نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ زندگی کے کئی شعبہ متاثر ہوئے ہیں، بالخصوص تعلیمی شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ ڈیجیٹل آلات تک عدم رسائی اور تدریس کے طریقہ کار کی ناکامی کی وجہ سے طلبہ ذہنی طور پر بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، اس کے باوجود بھی طلبہ اپنی تعلیم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کی ابھی تک اجرائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے طلبہ مزید پریشان ہیں۔ فیس کی ادائیگی کے بغیر کالجز طلبہ کو سرٹیفیکٹ دینے سے انکار کررہے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کاؤنسلنگ میں شرکت کے اہل نہیں ہیں، ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کو راحت پہنچائیں،

ایس آئی او حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فی الفور اسکالرشپ کی اجرائی عمل میں لائے، اس کے علاوہ ایس آئی او مطالبہ کرتی ہے کہ پوسٹ گریجویشن کے کاؤنسلنگ کی تواریخ میں توسیع کرتے ہوئے طلبہ کو اس میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے۔

تبصرے

Urdu

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!