پریس نوٹ: تعلیم کے حصول کا مقصد محض روزگار حاصل کرلینا اور انفرادی زندگی میں ترقی کرنا نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایساعمل ہے جس کے ذریعہ سے انسان کے نفس کا تزکیہ ہوتا ہے اور ذاتی ارتقاء ہوتا ہے، تعلیم کا بنیادی مقصد انسانیت کو فائدہ پہنچانا ہونا چاہئے۔ ہندوستان میں طلبہ کی تعداد نسبتاً بہت زیادہ ہے اور یہ لوگ اپنی زندگی کے 15-20 سال تعلیم کے حصول کے لیے وقف کردیتے ہیں، اس کے بعد کی زندگی کمانےاور دیگر ذاتی امور میں صرف ہوجاتی ہے، ایسے میں سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا اور اپنے علم سے لوگوں کو نفع پہنچانا اس کا میں بہت ہی کم لوگ آگے آتے ہیں۔ اسی لیے ضروری ہے کہ حصول تعلیم کے دور میں ہی طلبہ میں مادہ پرستانہ خیالات کے بجائے انہیں سماج کے لیے مفید انسان بننے کی طرف متوجہ کرنا چاہئے۔ ان ہی مقاصد کے تحت اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیاحلقہ تلنگانہ نے دس روزہ تعلیمی مہم کا آغاز کیا جس کا عنوانStudy Struggle Serviceہے۔ یہ مہم 1 ستمبر تا 10 ستمبر تک ریاست بھر میں منائی جائے گی۔
ایس آئی او ہمیشہ سے تعلیم کے میدان میں کام کرتی ہوئی آئی ہے، معیار تعلیم کو بلند کرنے اور طلبہ تک آسان اور میعار تعلیم کی رسائی ممکن بنانے کے سلسلہ میں مختلف سرگرمیاں انجام دیتی ہے، یہ مہم بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اس مہم کا مقصد طلبہ و نوجوانوں میں یہ شعور بیدار کیا جائے گا کہ وہ اپنے منتخب میدان میں ماہر بنیں اور اس کے ذریعہ سے سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس مہم کے دوران تعلیم ترک کردینے والے طلبہ کا بھی سروے کیا جائے گااور اس سلسلہ میں حکومت کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے مناسب مطالبات کئے جائیں گے۔ ایس آئی او چاہتی ہے کہ طلبہ و نوجوان تعلیم حاصل کریں اور اس میں مہارت حاصل کرتے ہوئے سماج کو فائدہ پہنچانے اور سماج سے برائیوں کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کریں۔
مہم کے دوران اضلاع اور شہروں کی سطح پر مختلف سرگرمیاں انجام دی جائے گی۔ سیمینار، ڈیبیٹ، کتابوں کی تقسیم جیسی سرگرمیاں ہوں گی، اس کے علاوہ اسکولز کا سروے کیا جائے گا۔ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے ریاستی سطح کے مقابلہ منعقد کئے جارہے ہیں جس میں تحریری مقابلہ، فوٹو گرافی مقابلہ اور انسٹاگرام ریلس کا مقابلہ بھی ہوگا۔ ان مقابلہ جات کا عنوان "Society is calling you" ہے۔ مقابلہ جات کے سلسلہ میں مزید تفصیلات کے لئے مقامی یونٹ کے ذمہ داران سے رابطہ کریں۔ مقابلہ میں شرکت کی آخری تاریخ 10 ستمبر ہوگی۔
مکمل تحریر پڑھیں ڈاون لوڈ کریں
مقابلہ جات کے پوسٹرز
تبصرے