ایس آئی او تلنگانہ کے وفد کی پولا اینتھولی، کارڈینل (ایلیکٹ)سے ملاقات

ذمرہ ریاست
جون 14, 2022

حیدر آباد: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا حلقہ تلنگانہ کے ایک وفد نے نو منتخبہ کارڈینل جن کا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے، پولا اینتھولی سے خیرسگالی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ کارڈینل بین الاقوامی کیتھولک ویرٹیکن چرچ کا رکن ہوتا ہے، امسال ہندوستان سے دو نئے کارڈینل کا انتخاب ہوا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ تلگو ریاست سے پہلی مرتبہ کسی فرد کو کارڈینل منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر ایس آئی او حلقہ تلنگانہ کے وفد نے نو منتخبہ کارڈینل سے ملاقات کرتے ہوئے مستقبل میں بین مذہبی مکالمہ و پروگرامس کے سلسلہ میں گفتگو کی۔

اس وفد میں ریاستی دعوی سکریٹری ستار احمد خان، سکریٹری رابطہ عامہ ڈاکٹر لقمان، سیدمصطفی اور عمر علی موجود تھے۔

تبصرے

Urdu

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!