ایس آئی او تلنگانہ کے وفد کی وزیر داخلہ محمود علی سے ملاقات

ذمرہ ریاست
اگست 25, 2022

ایس آئی او تلنگانہ کے وفد کی وزیر داخلہ محمود علی سے ملاقات شہر کے حالات کو قابو میں رکھنے، خاطی کو سخت سزا دینے اور مظاہرین کو نقصان نہ پہچانے کا مطالبہ

حیدرآباد (پریس نوٹ): اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ اور جماعت اسلامی تلنگانہ کے ایک وفد نے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ملاقات کرتے ہوئے شہر کے حالات کو قابو میں رکھنے اور پرُ امن مظاہرین کو نقصان نہ پہنچانے کے سلسلہ میں یادداشت پیش کی. اس وفد میں جناب حامد محمد خان، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین، صدر حلقہ ایس آئی او کے علاوہ دیگر ذمہ داران موجود تھے.

ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین نے کہا کہ دو روز قبل ایم ایل اے راجہ سنگھ کے اشتعال انگیز اور اہانت رسول صعلم والے ویڈیو نے ریاست اور بالخصوص شہر حیدرآباد کے حالات کو بے حد متاثر کیا. ایک فرد کے فرقہ وارانہ بیان کی وجہ سے شہر میں ہر طرف بے چینی اور خوف کا ماحول ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پولیس انتظامیہ نے وقت پر صحیح ایکشن نہیں لیا جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوان سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں، ایسے میں پولیس کی لاٹھی چارج اور گھروں میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر نوجوانوں کو گرفتار کرنا ایک غیر قانونی عمل ہے جس کی شدید مذمت اور روک تھام ضروری ہے.

طلحہ فیاض الدین نے مزید کہا کہ پُر امن احتجاج کرنا آئینی حق ہے، پولیس کو چاہیے کہ وہ احتجاج کو دبانے کے بجائے لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھے نہ کہ معصوم نوجوانوں پر تشدد کرے جو کہ کسی بھی طریقے سے قابلِ قبول نہیں ہے، انہوں نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ ان اقدامات کو فوری طور پر روکا جائے اور شہر میں امن کی فضاء کو برقرار رکھا جائے.

1 Comment

  1. Mohammed Ismail shareef

    Aslkm my name is mohd ismail iam from hafeezpet unit I am very lucky to be a applicant of sio iam preparing for sio member ship of albuniyan 27&28 of this month

Urdu

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!