
[op_liveeditor_element][text_block]
ملک عزیز ہندوستان اور ملت اسلامیہ ہند آج جن مسائل کا شکار ہیں ان سے کوئی بھی باشعور ہندوستانی مسلمان ناواقف نہیں ہے اور اپنی اپنی سطحوں پر انفرادی و اجتماعی کاوشوں کے ذریعہ ان مسائل سے نبردآذما ہوکر اس کے حل کی سعی میں مصروف ِ عمل ہے۔ خود ملت اسلامیہ اندرونی طور پر بے پناہ مسائل سے گھری ہوئی ہے اور سیاسی، سماجی اور تعلیمی سطحوں پر اپنی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے اور اس جنگ میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہے لیکن کافی حد تک مزید جدوجہد اس جنگ کا جزولاینفک ہے۔ جب کبھی ملت اسلامیہ مسائل سے دوچار ہوئی ملت کے اہل علم و دانش طبقہ نے ہمیشہ ملت کی رہنمائی فرمائی جس میں مدارس اسلامیہ سرفہرست ہیں۔ یقینا اس ملک میں مدارسِ اسلامیہ کی ایک روشن تاریخ رہی ہے۔ ان مدارس نے وطنِ عزیز میں بالخصوص ملت کی بقاء اور اس کے تشخص کے تحفظ کے سلسلے میں سخت جدوجہد کی ہے۔
ملک وملت کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ نے چند منتخبہ عناوین میں ملت کی رہنمائی کی خاطر بڑے ہی حسنِ ظن کے ساتھ ایک ریاستی سطح پر تحریری مقابلہ کا انعقاد کیا ہے، جو طلبہ مدارس کے لئے مخصوص ہے۔ جسمیں منجملہ تین عناوین کے کسی ایک عنوان پر ایک مدلل اورمرصع تحریر مطلوب ہے۔
قواعد مقابلہ، رجسٹریشن کا طریقہ کار اور انعامات کی تفصیل وغیرہ منسلک ہے۔ قوی امید ہے کہ طلبہ مدارس اس وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ان اہم عناوین پر اپنے اظہارِ خیال کے ذریعہ ملت اسلامیہ کی رہنمائی فرمائیں گے۔
[/text_block][/op_liveeditor_element]
[op_liveeditor_elements][/op_liveeditor_elements]

Statewide Essay Writing Competition For Students Of Seminaries (Telangana)

حقوق شہریت دستور ہند کی روشنی میں اوردر پیش خطرات
ملت اسلامیہ ہند اور منصب امامت کا بحران-اسباب و لائحہ عمل
تعمیر ہند میں مدارس اسلامیہ کا رول-ماضی’حال’ مستقبل
[/text_block]

تحریری مواد دئیے گئے عناوین میں سے کسی ایک عنوان پر خوشخط اردو زبان میں ورق کے ایک جانب کم ازکم تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ صفحات پر مشتمل ہو
تحریر شدہ مواد پر اپنا نام’ مدرسہ کا نام مع اسٹامپ(مہر)’ تعلیمی قابلیت اور موبائل نمبر کا اندراج لازمی ہوگا
تحریر شدہ مواد کا١٠ مارچ ٢٠٢٠تک ای میل یا پوسٹل ایڈرس پر پہنچ جانا لازمی ہوگا ۔
[/text_block]

#22-8-585, III,Islamic Centre
2nd Floor
Lakkadkote, Chatta Bazar
Hyderabad, 500002.
Email: [email protected]
For More Details Contact :
Hafiz Mohammad Junaid hafeez
Madaris Organiser
Sio Telangana
Cell : 9700950593
[/text_block]

-
10,000/- INR
First Prize
-
5,000 INR
Second Prize
-
3,000
3rd Prize
-
500/- INR
10 Consolation Prizes