مسلم ہیں تو دعوت دیں مہم کا پریس میٹ سے آغاز

مارچ 24, 2021

پریس نوٹ (حیدر آباد): قرآنِ مجید میں امت مسلمہ کو ایک داعی گروہ کی حیثیت سے متعارف کروایا گیا ہے جس کا کام اسلام کی روشن تعلیمات سے انسانیت کو آگاہ کرنا ہے۔تبلیغ دین، دعوتِ دین اور شہادتِ حق کی اصطلاحات کے ذریعہ اللہ نے مسلمانوں کے مقصدِ وجود کو واضح کردیا ہے۔ نبی کریمؐ کی ساری زندگی اسی دعوتی جدوجہد میں مصروف رہی ہے۔ اسلام کی روشن تعلیمات کے ذریعہ ہی سماج میں موجود اخلاقی برائیوں اور نفرت کا خاتمہ ممکن ہے۔ لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ امتِ مسلمہ اس اہم دعوتی فریضہ کو ادا کرنے میں کوتاہی برت رہی ہے، اور اپنے کردار سے اسلام کی غلط تصویر برادرانِ وطن کے سامنے پیش کررہی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ غیر مسلموں میں اسلام کو لیکر مختلف غلط فہمیاں پیدا ہورہی ہے اور اس کو مزید بڑھاوا شر پسند تنظیموں کے ذریعہ دیا جارہا ہے، سوشل کے میڈیا پر جھوٹی خبروں کے ذریعہ ان غلط فہمیوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے جس کی تازہ مثال کرونا وائرس پھیلانے کے نام پر تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہیکہ امت مسلمہ اپنے اصل کام کی طرف لوٹ آئے اور اپنے کردار اور قول سے غیر مسلم بھائیوں تک اسلام کی روشن تعلیمات پہنچائیں۔ اسی مقصد کے تحت اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ ایک اہم پندرہ روزہ مہم ”مسلم ہیں تو دعوت دیں“ کے عنوان سے منارہی ہے، اس مہم کے ذریعہ مسلمانوں کے اندر دعوتی جذبہ کو فروغ دیا جائے گا کہ ہر مسلمان اپنے طور پر برادرانِ وطن تک اسلام کی دعوت کو پہنچائیں۔اس مہم کے ذریعہ ایس آئی او ریاست بھر میں مختلف پروگرامز کے ذریعہ یہ شعور بیداری کام کرے گی۔

اسی سلسلہ کی کڑی کے طور آج ایس آئی اوشہر حیدر آبادنے اس مہم کے آغاز کے لئے پریس میٹ اور راؤنڈ ٹیبل میٹ منعقد کی تاکہ میڈیا اور علمائے دین کے خیالات کے ذریعہ اس مہم کا تعارف وسیع پیمانے پر عام ہوسکے۔ اس مہم کے دوران ایس آئی او ”مسلم ہیں تو دعوت دیں“ کے عنوان کے تحت مختلف مساجد میں خطباتِ جمعہ کا اہتمام کرے گی، تمام دینی جماعتوں اور علماء اکرام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے اس موضوع پر تقاریرکرنے اور عوام کو اس دعوتی کام کی طرف متوجہ کرانے کی اپیل کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ساتھ عام مسلم نوجوانوں کے لئے دعوتی ورکشاپس منعقد کئے جائیں گے جس میں انہیں دعوتی کام کے لئے ابھارا جائے گا اور اپنی زندگیوں کو دعوتی زندگی میں ڈھالنے کی ترغیب دی جائے گی، سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیوز کی شکل میں وسیع پیمانے پر شعور بیداری کررائی جائے گی، مختلف ثقافی ذرائعے جیسے نکڑ ناٹک، کارنر میٹ، گراؤنڈ، جم خانے، ہوٹلس وغیرہ پر مختصر تقاریر کے استعمال سے بھی یہ کام کیے جائے گا۔ مہم ریاست میں پرُ امن فضا کو برقرار رکھنے اور اخلاقی برائیوں کے خاتمہ کے سلسہ میں اہم رول ادا کرے گی۔ اس میٹینگ میں تمام علمائے دین نے دعوت دین کی اہمیت پر گفتگو کی اور کہا کہ اس سلسلہ میں متحدہ طور پر جدوجہد کرنی ضروری ہے۔ راؤنڈ ٹیبل میٹ کے شرکاء: جناب حامد محمد خان صاحب (امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ) مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشا (امیر امارت ملت اسلامیہ) ڈاکٹر نثار حسین حیدر آغا (صدر آل انڈیا شیعہ مجلس علماء و ذاکرین) مولانا سید تقی رضا عابدی (صدر تنظیم جعفریہ) ڈاکٹر سراج الرحمٰن فاروقی (خطیب جامع مسجد پائیگا) مولانا شاہ فصل اللہ موسوی قادری، سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ موسیٰ قادری مفتی زبیر احمد سکریٹری جمعیۃ العلماء تلنگانہ مولانا سید آصف عمری صدر جمعیت اہل حدیژ تلنگانہ جناب ضیاء الدین نیر۔ سکریٹری تعمیر ملت مفتی خلیل احمد ندوی، صدر نشین صمدانی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس مفتی معراج الدین ابرار ناظم مدرسہ انوارلہدیٰ ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین، صدر حلقہ ایس آئی او تلنگانہ

0 Comments

Urdu

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!