ایس آئی او،تلنگانہ کی جانب سے دو روزہ ریاستی کانفرنس 22اور23،اکتوبر کو حیدرآباد میں منعقد کرنے کا اعلان

ذمرہ ریاست
ستمبر 22, 2022

ایس آئی او کے امسال چالیس سال تکمیل ہونے پر ملک بھر میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں جس کے ذریعہ سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک پہنچنے اورا نہیں تنظیم سے قریب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسی سلسلہ میں تلنگانہ کے بھی مختلف اضلاع اور شہروں میں کانفرنس و دیگر پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں، اسی کڑی کے طور شہرحیدرآباد میں بھی دوروزہ عظیم الشان کانفرنس بعنوان ''Igniting change'' بتاریخ 22،23 اکتوبر بروز ہفتہ اور اتوار منعقد ہونے جارہی ہے۔ اس ضمن میں آج اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ،چھتہ بازار حیدرآباد پرپریس میٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔دو روزہ کانفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد قیام الدین، ریاستی سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ نے کہا کہ 1982 میں ایس آئی او کا قیام میں عمل میں آیااور امسال تنظیم کے قیام کے 40 سال مکمل ہوئے، ان چالیس سالوں میں ایس آئی او نے مختلف میدانوں میں بالعموم ملت اور بالخصوس طلبہ و نوجوانوں کی ہر محاذپررہنمائی کی ہے۔ '' ایس آئی او نے بالخصوص تعلیمی اداروں میں ایک طرف پالیسی سازی پر توجہ دی تو وہیں تعلیمی اداروں کو سماجی طور پر حساس بنانے اور طلبہ میں سماجی مسائل کے تئیں حساسیت پیدا کرنے کی کوشش کی، اس کے علاوہ مسلم طلبہ و نوجوانوں کے اندر دینی حمیت بیدار کرنے اور ان کے اندرحصولِ تعلیم کے مقصد کو اجاگر کرنے کی طرف توجہ دی ہے۔ اس قسم کی بیشمار سرگرمیاں ایس آئی اوچالیس سالوں میں انجام دیتی آئی ہے، اسی سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے ایس آئی او نے مرکزی سطح پر 40 سالہ سفر کی تکمیل کے موقع سے وسیع پیمانے پر طلبہ برادری تک پہنچنے اور ان تک تنظیم کی فکر کو عام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، یہ ریاستی کانفرنس بھی اسی کا حصہ ہے۔

ریاست کے تمام اضلاع سے طلبہ و نوجوانوں کو مدعو کرتے ہوئے ریاستی صدر ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین نے کہا کہ”اس قسم کے کانفرنسس نوجوانوں میں حساسیت بیدار کرنے اورمعاشرے کی سماجی، سیاسی اور تعلیمی صورتحال کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہوتی ہیں، ایسے مواقع یقنی طور پرسماج میں تعمیری تبدیلی کی چنگاری فراہم کرسکتے ہیں ''۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ مولاناحامد محمد خان نے کہا کہ ایس آئی او سماج کی تعمیرِ نو کا عزم لیکر اٹھی ہے اور مسقتل اس عزم کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور طلبہ و نوجوانوں کی ہمہ جہت تربیت اور ان کی مختلف میدانوں جیسے تعلیمی، سیاسی اور معاشی میدانوں میں استعداد سازی کا کام انجام دے رہی ہے، اسی مقصد کے پیشِ نظر اس کانفرنس کے ذریعہ عوام میں بیداری لانے کی کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر دوروزہ کانفرنس کے پوسٹر کا رسمِ اجراء بدست مولانا حامد محمد خان، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ عمل میں لایا گیا۔اس دو روزہ کانفرنس کے پہلے روز اسلامی و ثقافتی نمائش ہوگی جس میں اسلامی تعلیمات اور مختلف مسائل کوماڈلس اور چارٹس کے ذریعہ سے پیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ مختلف پروفیشنل سیشنس ہوں گے جس میں طلبہ و نوجوانوں کی ماہرینِ تعلیم کے ذریعہ رہنمائی کی جائے گی۔ کانفرنس کے دوسرے دن عوامی سیشن رہیں گے جس میں دن بھر مختلف سیشن میں ملک کی معروف شخصیات ملکی، ملی و سیاسی مسائل پر اپنے خیالات کے اظہار کے زریعہ بہتر لائحہ عمل پیش کریں گے۔ کانفرنس کی سرگرمیوں کے دوران طلبہ و نوجوانوں کی صلاحیتوں کے ارتقاء کے لئے مختلف قسم کے مقابلہ جات منعقد کی جائیں گے جن میں حصہ لیتے ہوئے طلبہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، یہ مقابلہ جات حیدرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں منعقدکئے جارہے ہیں۔

اس پریس میٹ میں برادر محمد قیام الدین،ریاستی سکریٹری ایس آئی او، برادر محمد فراز احمد،میڈیا کو آرڈینیٹر ایس آئی او، ڈاکٹرزبیر احمد خان،صدر ایس آئی او حیدرآباد، برادر محمدحماد الدین کانفرنس کنوینر،کے علاوہ دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ نوجوانوں سے کثیر تعداد میں اس کانفرنس میں شرکت اور اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔

Mr. Hamid Muhammad Khan, State President Jamaat-e-Islami Hind Telangana said that SIO since its formation continuously working on the issues of students, He further said that SIO is focusing on the capacity building of students in various fields specially Education, Politics and Entrepreneurship, this conference is also a part of this objective.

On the first day of this two-day conference, there will be an expo of models, crafts and charts portraying several issues and solutions pertaining to subjects like society, politics, educational, morality and spirituality to mention a few, besides there will also be various professional & interactive sessions in which students will be guided by various experts and academicians. On the second day of the conference, there will be public sessions in which the prominent speakers will express their views on various issues in different sessions throughout the day. During the activities of the conference, different types of competitions will be organized to develop the skills of students and youth, in which the students will demonstrate their talents. These competitions will be held in various educational institutions of Hyderabad.

تبصرے

Urdu

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!