لسانی بنیادوں پر امتیاز تلنگانہ تحریک کی روح کے منافی۔ اُردو میڈیم ڈگری کورسس کو فی الفور بحال کیا جائے۔ ایس آئی اوکا مطالبہ

جون 23, 2021

Telangana movement was run on the principle of justice but the government has failed to deliver it.

حیدر آباد (پریس نوٹ): حکومت تلنگانہ کی جانب سے بتدریج اردو زبان کو ختم کرنے کے اقدامات لئے جارہے ہیں، ہر سال نئے تعلیمی سال میں داخلوں کے موقع پر اردو میڈیم کورسس میں داخلوں کے ضمن میں تشویشناک خبریں موصول ہوتی ہیں، امسال بھی داخلہ کی ویب سائیٹ ”دوست“ کے مطابق اردو میڈیم ڈگری کورسس میں داخلوں کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ حکومت تلنگانہ مختلف طریقوں سے ریاست میں اردو زبان کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہیں، اردو زبان ریاست کی سرکاری اور دوسری سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی زبان ہے، اتنی بڑی آبادی کی مادری زبان کے ساتھ ناروا سلوک رکھنا انتہائی تشویشناک عمل ہے۔

ریاست میں اردو میڈیم کورسس اور تعلیمی ادروں میں نشستوں میں ہر سال کمی کردی جاتی ہے،مخلوعہ نشستوں کو پُر کرتے ہوئے اساتذہ کے مسئلہ کو حل کرنے کے بجائے حکومت اردو میڈیم میں داخلوں کو ہی بند کردیتی ہے۔ دو سال قبل اردو میڈیم میں بی کام، بی ایس سی میں داخلوں کو بند کردیا گیا۔ دیگر کورسس میں داخلے تو دئیے جارہے ہیں لیکن ان کے لئے اساتذہ کا تقرر عمل میں نہیں لایا جارہا ہے۔ ایس آئی او نے گزشتہ سا ل بھی ضلعی سطح پر اس سلسلہ میں جدوجہد کی تھی، لیکن اس بار ریاستی سطح پر منصوبہ بند انداز میں اردو میڈیم کے کورسس کو ختم کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین (صدر ایس آئی او تلنگانہ) نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک تلنگانہ کی عوام کے لئے انصاف کے نعرے کے ساتھ چلائی گئی تھی،انصاف کا تقاضہ یہ تھا کہ حکومت یہاں کی تہذیب، ثقافت اور زبان کی میراث کی بھی حفاظت کرے لیکن حکومت اقتدار میں آنے کے بعد سے مسلسل عوام کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے، مادری زبان میں تعلیم کے حصول پر ماہرین کا اتفاق ہے، لیکن حکومت طلبہ کو بالخصوص اردو میڈیم طلبہ جن کی کثیر تعداد موجود ہے ان کو ان کی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم نہیں کررہی ہے۔ ڈاکٹر طلحہ نے مزید کہا کہ ایس آئی او وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اردو میڈیم میں داخلوں کا فی الفور آغاز کریں اور اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو جلد از جلد پُر کرتے ہوئے طلبہ کے مستقبل کو محفوظ کریں۔

1 Comment

  1. کوپن

    زبردست مواد! اچھا کام جاری رکھیں!

Urdu

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!