ڈاٹا پرائیوسی اور ڈیجیٹل پریسنس کے موضوع پر ایس آئی او کے پروگرام سے ماہرین کا خطاب

ذمرہ ریاست
ستمبر 12, 2022

ڈاٹا پرائیوسی اور ڈیجیٹل پریسنس کے موضوع پر ایس آئی او کے پروگرام سے ماہرین کا خطاب شہریوں کے ڈاٹا کو غیر ضروری جمع کرنے اور رازداری کے حق کو نقصان پہچانے پرکیا تشویس کا اظہار

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، حلقہ تلنگانہ کی جانب سے شہر حیدرآباد میں ایک اہم پروگرام ڈاٹا پرائیویسی اور ڈیجیٹل پریسنس کے عنوان سے 11 ستمبر کو منعقد کیا گیا، جس میں شہر کے معروف جہدکاروں اور پرائیویسی پر مسلسل کام کرنے والے ماہرین نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سرینیواس کوڈالی نے اس موضوع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ متحدہ آندھراپردیش کے وقت سے یہ سرگرمیاں ریاست میں جاری ہیں، بالخصوص چندرابابو نائیڈو نے ریاست کو دیگر ممالک کی طرح ڈیجیٹل طور پر ترقی دینے کی شروعات کی جس کو آگے بڑھا کر آج شہر میں بالخصوص اس قسم کی ٹکنالوجی موجود ہے، انہوں نے آدھار کارڈ اور دیگر ڈیجیٹل پروگرامس کے پیچھے موجود معاشی سیاست پر گفتگو کی۔ انہوں نے جسٹس پٹاسوامی کے فیصلہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ میں رازداری کو بنیادی حق تسلیم کیا گیا، اسی کولیتے ہوئے شہریوں کو باشعور رہنے کی ضرورت ہے۔

معروف جہد کار ایس کیو مسعود نے زمینی سطح پر حکومت کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں پر گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ کارڈن سرچ اور چبوترا مشن کے نام پر غریب عوام کو ہراساں کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ سڑکوں پر کسی کی بھی اجازت کے بغیر تصویر کشی کے ذریعہ شہریوں کا ڈاٹا محفوظ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے آدھار اور دیگر ڈاٹا کو ایک دوسرے سے جوڑنے پر بھی سوالات اٹھائے، انہوں نے 19 لاکھ شہریوں کے آدھار کارڈ کے حذف کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بغیر تفتیش کے شہریوں کا آدھار ڈیلیٹ کرنا بنیادی حقوق کے خلاف ہے، مزید کہا کہ اس کی وجہ سےغریب افراد کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

اس پروگرام کے اختتام پر ایس آئی او کے قومی سکریٹری کیڈیور نہال نے کہا کہ ٹکنالوجی بنیادی طور پر ریاست اور شہریوں کے درمیان کے بیلنس آف پاور کو شفٹ کررہا ہے، اس کو گفتگو کا بنیادی نکتہ بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ٹکنالوجی انسانوں کی توجہ کو ختم کررہا ہے جو کہ ایک اہم مسئلہ ہے، انہوں نے مزید کہاکہ اس قسم کی گفتگو کے ذریعہ عوام میں ٹکنالوجی، پرائیویسی اور اس کے ذریعہ درپیش چیلنجز کے سلسلہ میں شعور بیداری کی اشد ضرورت ہے۔

ان مقررین کے علاوہ دیگر افراد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، برادر قیام الدین، ریاستی سکریٹری نے افتتاحی کلمات کے ذریعہ پروگرام کی اہمیت اور پرائیویسی کو لیکر اسلامی تعلیمات اور ایس آئی او کی پالیسی پر روشنی ڈالی۔

تبصرے

Urdu

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!